وزیر خزانہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاکستان کیلئے ریذیڈنٹ نمائندہ سے گفتگو کر رہے تھے۔

حکومت نے معیشت کو درست سمت پر لانے کیلئے اقدامات کیے ہیں:ڈار
07 اپریل 2015 (17:56)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت کو درست سمت پر لانے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

وہ منگل کو اسلام آباد میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاکستان کیلئے ریذیڈنٹ نمائندہ Tokhir Mirzoev سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلق دوبارہ استوار کرنا اور عوام کی فلاح وبہبود ہے۔


وزیرخزانہ نے نمائندہ کے ساتھ پاکستان کی معیشت کی حالیہ صورتحال اور آنے والی آئی ایم ایف کی ساتویں جائزہ رپورٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔   اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کی ساتویں جائزہ رپورٹ کے منتظر ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ وہ ادارے کے اعتراضات کو دورکرتے ہوئے ملکی معیشت میں بہتری لائے ہیں۔


انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امن و سلامتی سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔