وزیراعظم نےاجلاس کی صدارت کی اوراس میں وزرائے دفاع ،خزانہ، مشیرخارجہ ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی ۔

اعلیٰ سطح کےاجلاس میں مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال
07 اپریل 2015 (10:22)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدارت میں اسلام آباد میں اعلی ٰسطح کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور اور مشرقی وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، محمد اسحاق ڈار، امور خارجہ کے بارے میں مشیر سرتاج عزیز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔