صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیرنےکہا کہ سعودی عرب کے دوست کی حیثیت سے پاکستان کو اسے یمن میں جنگ سے باہر نکالنے میں مدد دینی چاہئے۔

پاکستان کومشرق وسطیٰ کےبحران کےحل میں ثالث کاکرداراداکرناچاہیے:سراج الحق
07 اپریل 2015 (13:07)
0

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے بحران کے حل میں ثالث کا کرداراداکرنا چاہیے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دوست کی حیثیت سے پاکستان کو اسے یمن میں جنگ سے باہر نکالنے میں مدد دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع کرنا تمام مسلمان ملکوں کی ذمہ داری ہے۔