وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں درخواست کی گئی کہ میڈیا اس حوالے سے افواہیں پھیلانے سے گریز کرے۔

وزیراعظم نےخواجہ آصف کے بیان کے حوالے سےکوئی بات نہیں کی:ترجمان
07 اپریل 2015 (11:20)
0

حکومت نے بعض ٹی وی چینلز کی طرف سے نشر کی گئی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کی طرف سے کہے گئے بعض جملوں کا نوٹس لیا ہے۔


وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق محمد نواز شریف نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی اور کسی جملے کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔بیان میں درخواست کی گئی کہ میڈیا اس حوالے سے افواہیں پھیلانے سے گریز کرے۔