سو کے قریب سمگلروں نے پولیس ٹاسک فورس پر پتھرائو کیا۔

بھارت:پولیس نے لکڑی کے بیس سمگلروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
07 اپریل 2015 (20:34)
0

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میںTIRPATI قصبے کے نزدیک پولیس نے مبینہ طور پر پتھرائو کرنے والے لکڑی کے بیس سمگلروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

آندھرا پردیش پولیس کے سربراہJ.A RAMUDU نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ سو کے قریب سمگلروں نے پولیس ٹاسک فورس پر پتھرائو کیا۔ ادھر انسانی حقوق فورم کے جنرل سیکرٹری وی ایس کرشنا نے کہا ہے کہ مظاہرین نہتے مزدور تھے انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ایک جعلی مقابلہ تھا۔