کیمپ کے بڑے حصے پر دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کے قبضے کے بعد وہاں سے سینکڑوں خاندانوں کو نکالا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا یرموک کے پناہ گزین کیمپوں تک رسائی دینے کا مطالبہ
07 اپریل 2015 (10:50)
0

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں یرموک کے پناہ گزین کیمپ تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وہاں پھنسے ہوئے لوگوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچائی جاسکے۔
سلامتی کونسل کے بند کمرے کے ایک اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کونسل کے چیئرمین دینا کنور نے کیمپ میں پھنسے ہوئے اٹھارہ ہزار پناہ گزینوں کی سنگین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کیمپ سے پناہ گزینوں کے انخلاء کیلئے انہیں محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کیا۔کیمپ کے بڑے حصے پر دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں کے قبضے کے بعد وہاں سے سینکڑوں خاندانوں کو نکالا گیا ہے۔