ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا امداد کی فراہمی کیلئے مال بردار طیارے کا بندوبست
07 اپریل 2015 (10:34)
0

حوثی باغیوں اور صدر ہادی کی حامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔یمن میں ریڈکراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے کہا ہے کہ لڑائی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو امداد کی فراہمی کیلئے مال بردار طیارے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔


آئی سی آر سی کی ترجمان ستارہ جبین نے الجزیرہ کو بتایا کہ یمن میں انسانی صورتحال بگڑ رہی ہے اور فوری طور پر امدادی سامان پہنچانے کی ضرورت ہے۔
اطلاعات کے مطابق عدن اور ملک کے دوسرے جنوبی حصوں میں گزشتہ ایک روز کے دوران حوثی باغیوں اور صدر ہادی کی حامی فوج کے درمیان جھڑپوں میں ایک سو چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔