بلوچ قبائلی عمائدین نےکہاہےکہ دور درازکےعلاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے صحت، تعلیم ، پینے کے صاف پانی اور مواصلات کے شعبوں میں بڑی بہتری آئے گی۔

بلوچستان میں وفاقی حکومت کےاربوں کےمنصوبوں سےلوگوں کامعیارزندگی بہترہوگا
07 اپریل 2015 (10:50)
0

بلوچ قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان کے اضلاع واشوک ، پنجگور اور خاران میں عوامی فلاح وبہبود کے اربوں روپے مالیت کے کئی منصوبوں کے اجراء سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے میں بڑی مدد ملے گی۔

میرعظیم خان نوشیروانی اور نوابزادہ جہانگیر خان نوشیروانی نے کوئٹہ میں ایک بیان میں کہا کہ دور دراز کے ان علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے صحت، تعلیم ، پینے کے صاف پانی اور مواصلات کے شعبوں میں بڑی بہتری آئے گی۔