وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔

پوری قوم دہشتگردی کےخاتمے کی کوششوں میں متحدہے:شہبازشریف
07 اپریل 2015 (13:49)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کی کوششوں میں متحد ہے۔وہ آج لاہور میں پنجاب کے مختلف اضلاع کے منتخب عوامی نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گرانقدر قربانیاں دی ہیں اور اسے دہشت گردوں کے خلاف کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمین کا ایک ایک انچ قبضہ مافیا سے چھڑایا جائے گا اور اس سلسلے میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے لکڑی چوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ایسی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں نئے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی اراضی پر بھی شجرکاری کی جانی چاہیے۔