Thursday, 18 April 2024, 08:42:47 pm
پی ڈی ایم کامارچ کےاعلان انتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام ہے:وزیرداخلہ
December 07, 2021

وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مارچ کے اعلان کوانتہائی غیرذمہ دارانہ اقدام قراردیاہے۔

انہوں نے متعددٹوئیٹس میں کہاکہ اس دن مسلح افواج کی قومی پریڈہوتی ہے اور اس تقریب  میں بڑی تعداد میں شہری، سفارتکار اور مختلف مندوب شریک کرتے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ پریڈ کے موقع پر اسلام آباد میں انتہائی چوکسی کی صورتحال ہوتی ہے اور بعض شاہراہیں دویاتین روزپہلے ہی بندکردی جاتی ہیں۔

انہوں نے پی ڈی ایم پرزوردیاکہ وہ احتجاجی مارچ کی تاریخ تبدیل کرکے اپریل میں لے جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.