Friday, 19 April 2024, 10:22:00 am
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ گئے
December 07, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان یورپی یونین سٹرٹیجک مذاکرات کے چھٹے دور کی مشترکہ سربراہی کے لئے برسلز پہنچ گئے ہیں۔وہ بیلجیئم کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہSophie Wilmes کی دعوت پر تین روزہ دورہ کررہے ہیں۔پاکستان کے سفیر ظہیر اسلم اور دیگر حکام نے برسلز کے عالمی ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔شاہ محمود قریشی نیٹو کے سیکرٹری جنرلJENS STOLTENBERG ' بیلجیئم اور یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔وزیرخارجہ بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی برادری سے بھی ملاقات کریںگے۔پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان خوشگوار دوستانہ تعلقات ہیں جو جمہوریت' باہمی احترام اور قریبی تعاون کی مشترکہ روایات پر مبنی ہیں۔گزشتہ برسوں میں سیاسی' اقتصادی' تجارتی' تعلیمی' ثقافتی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں یہ شراکت داری مستحکم ہوئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.