Thursday, 25 April 2024, 10:42:38 pm
لوگوں کوسستی رہائش فراہم کرنےکیلئےرہائشی یونٹوں کی تعمیرکاکام تیز
December 07, 2021

 حکومت نے لوگوں کو سستی رہائش فراہم کرنے کے لئے سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا کام تیز کردیا ہے۔

 نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے ترجمان عاصم شوکت علی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ نجی بلڈرز نے تیس لاکھ سے زائد رہائشی یونٹ تیار کئے ہیں۔

اتھارٹی نے پنجاب اور دوسرے صوبوں میں شہری علاقوں کے نواح میں منصوبے شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے جہاں ساڑھے تین مرلے کے گھروں میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

 ترجمان نے کہاکہ حکومت غریبوں کو زمین کی لاگت اور شرح سود پر اعانت فراہم کررہی ہے تاکہ وہ گھر حاصل کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاوسنگ کے شعبے میں منصوبوں  سے ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں اور بیالیس متعلقہ صنعتوں کے کاروبار کو فروغ ملا ہے۔

 ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام مستحق افراد کو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور سرکاری مراعات کی مدد سے گھر کی سہولت حاصل کرنی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.