Wednesday, 24 April 2024, 07:24:19 am
کسی کو مذہب کی آڑ میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعظم
December 07, 2021

وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کسی کو مذہب کی آڑ میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آج (منگل)اسلام آباد میں سری لنکا کے باشندے پریانتھا دیوادانہ کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہۖ کو اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا کیلئے رحمت بناکر بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اکرمۖ نظریاتی انقلاب لائے اور انسانیت کو امن و انصا ف کے پیغام سے متحد کیا۔سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے پوری قوم کو شرمندہ کر دیا ہے اور اس کا وقار مجروح کر دیاہے۔عمران خان نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد بھی تمام علماء کرام کو متحد کرنا اورنوجوانوں کو پیغمبر آخر الزمانۖ کی سیرت طیبہ اور تعلیمات سے آگاہ کرناہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایک لاکھ ڈالر اکٹھے کیے ہیں جو پریانتھا دیوادانہ کے خاندان کو دیئے جائیں گے' انہوں نے کہا سوگوار خاندان کو ماہانہ تنخواہ بھی ملتی رہے گی۔ملک عدنان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے جنہوں نے سری لنکن شہری کی جان بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالی' وزیراعظم نے کہا کہ انہیں تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔اس موقعے پر وزیراعظم نے انہیں تعریفی سند بھی پیش کی۔بعد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ملک عدنان نے تعریفی سند دینے اور تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کاشکریہ ادا کیا۔ملک عدنان نے کہا کہ وہ یہ اعزازات پریانتھا دیوادانہ کے خاندان کے نام کرتے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.