Wednesday, 24 April 2024, 01:49:01 pm

مزید خبریں

 
بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
December 07, 2021

فائل فوٹو

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے وادی کشمیر کے تقریباً تمام اضلاع اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

فوجیوں نے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت لوگوں کو شدید سردی میں باہر رہنے پر مجبور کیا۔ کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ فورسز کے اہلکاروں نے انہیں چھاپوں اور گرفتاریوں کے بارے میں کوئی خبر نشر یاشائع کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں قتل وغارت ، تشدداور گرفتاریوں سمیت ہرقسم کے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ادھر جموں کی مزاحمتی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم یونائیٹڈ پیس الائنس نے ایک اجلاس میں ساتویں جماعت کی کتاب میں توہین آمیزمواد کی اشاعت پر دلی میں قائم جے سی پبلی کیشنز کی شدید مذمت کی ہے۔الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے اس اقدام کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے دانستہ کوشش قراردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.