Friday, 29 March 2024, 10:08:38 am
عالمی برادری افغانستان میں انسانی بحران پرقابو پانے کیلئے اقدامات کرے، قریشی
December 07, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانستان میں انسانی بحران پر قابو پانے' معیشت کی بحالی اور پائیدار امن و استحکام کے لئے سنجیدہ اور موثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات آج (منگل)برسلز میں بلجیئم کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہSOPHIE WILMESسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان رواں ماہ کی انیس تاریخ کو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اہم اجلاس کی میزبانی کررہاہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ افغانستان میں سنگین معاشی صورتحال کی جانب مبذول کروانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان اور پورے خطے کے مفاد میں ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنی بلجین ہم منصب کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان معیشت' تجارت' تعلیم ' سائنس اور سیاست سمیت مختلف شعبوں میں بیلجیئم کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کاخواہشمند ہے۔بیلجیئم کی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا انہوں نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے محفوظ انخلا میں پاکستان کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.