Friday, 29 March 2024, 03:50:59 am
عالمی برادری افغانستان کوامدادفراہم کرنےکیلئےعبوری حکومت کےساتھ روابط استوارکرے:قطر،ترکی
December 07, 2021

قطر اور ترکی نےعالمی برادری پرزوردیاہےکہ افغانستان کوامداد کی فراہمی میں سہولت کےلئےعبوری حکومت کے ساتھ رابطہ استوار کرے۔

دارالحکومت دوحہ میں قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اپنے ترک ہم منصب کےہمراہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں نے افغانستان  میں استحکام اور تعلقات کو فروغ دینے کے لئے انسانی اور معاشی کوششیں بڑھانے کےحوالے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو فعال رکھنے کےلئے ترکی اورطالبان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.