Wednesday, 22 January 2020, 02:04:58 am
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے الٹرا ہائی ڈیفینیشن میڈیا پروڈکشن کے لیے قومی مرکزی لیب کی تعمیر کا آغاز
December 07, 2019

یہ لیب چین میں اپنی نوعیت کی پہلی لیب ہے جو چائنا میڈیا گروپ ، شنگھائی جیاو تونگ یو نیورسٹی اور قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن انتظامیہ کے تحت اکیڈمی برائےنشریاتی منصوبہ بندی کے ساتھ مل کر تعمیر کرے گا ۔ اس لیب میں آج کے براڈ بینڈ انٹر نیٹ ماحول ، خاص طور پر الٹرا ہائی ڈیفینیشن آڈیو اور وڈیو ز، ور چوئل رئیلٹی اور مصنوعی ذہانت کے مطابق آڈیو ویڈیو کی جدید ترین ٹیکنالوجی پر کام کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ کے صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہِ تشہیر کے نائب سربراہ شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس لیب کی تعمیر فائیو جی پلس فور کے /ایٹ کےپلس اے آئی کی ترقیاتی حکمتِ عملی کے فروغ اور عالمی معیار کے نئے مرکزی میڈیا کی مضبوط قیادت ، اس کے پھیلاو اور اثرات کے حوالے سے بہت اہم اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی جدت اور بین الاقوامی معیار کے تعلیمی و سائنسی تحقیقاتی مراکز کے باعث شنگھائی کا ماحول اس لیب کے قیام کے لیے بہترین ہے اور توقع ہے کہ یہ لیب آڈیو ویڈیو ریسرچ اور میڈیا کوریج کی ٹیکنالوجی میں تحقیق اور اس پر عمل در آمد کے لیے تجرباتی بنیاد بنے گی ۔