Friday, 19 April 2024, 04:19:51 pm
بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کوہرگزنہیں دباسکتا:وزیراعظم آزاد کشمیر
December 07, 2019

File Photo

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کوہرگزنہیں دباسکتا۔

کشمیری پناہ گزینوں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ بھارت حریت پسندوں کوترقیاتی پیکجز یادیگرمراعات کا لالچ دیکر اُن کے دل جیتنے میں بری طرح ناکام رہاہے۔آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم نے وفد کوبتایا کہ حکومت کشمیری پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.