Tuesday, 26 March 2019, 05:34:22 am
وزیر اطلاعات کی برطانیہ کو فلمی صنعت کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کی پیشکش
December 07, 2018

File photo

اطلاعات ونشریات کے وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان، برطانیہ کو فلمی صنعت کے شعبے میں ہنر مند افرادی قوت فراہم کرسکتا ہے جہاں اس وقت ایسی افرادی قوت کی قلت ہے۔انہوں نے یہ بات آج لندن میں برطانیہ کے فلمی ادارے کے اعلی حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں کہی۔وفاقی وزیر نے برطانوی ادارے کے حکام کے ساتھ فلم، سرٹیفیکشن اور تربیت کیلئے ایک فنڈ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں187 سینماکام کررہے ہیں اور ہم آئندہ پانچ سال میں یہ تعداد بڑھا کر ایک ہزار تک لے جانا چاہتے ہیں۔