Saturday, 20 April 2024, 04:52:46 am
جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےخلاف احتجاج
December 07, 2018

   جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارتی فوج کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سر ی نگر اور بڈگام میں شمعیں روشن کرکےاحتجاج کیا۔

 سری نگر میں ایک بیان میں جے کے ایل ایف کے ترجمان نے کہاکہ ہفتہ انسانی حقوق کے حوالے سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں شمعیں روشن کرکے احتجاج کئے جارہے ہیں۔

ترجمان نےکہاکہ سخت پابندیوں کےباوجود جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی قیادت اورکارکنوں نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی توجہ مبذول کرانے کےلئے شمعیں روشن کرکے احتجاجی مظاہرے کئے۔

 انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی گرفتاریوں کا مقصد بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر جاری عوامی احتجاج روکنا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.