Wednesday, 24 April 2024, 06:12:09 pm

مزید خبریں

 
حریت فورم کاحریت پسند رہنماؤں کےخلاف بڑے پیمانے پرکارروائی پراظہار تشویش
December 07, 2018

 مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمرفاروق کی سربراہی میں حریت فورم نے مقبوضہ علاقے میں حریت پسند رہنماؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کئے جانے پر تشویش ظاہر کی ہے۔

 سری نگر میں ایک بیان میں فورم کے ترجمان نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل مذمت ہے کہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں سمیت ہفتہ انسانی حقوق منانے میں حصہ لینے والے لوگوں کو گرفتار اور جیلوں اور تھانوں میں بند کیا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے باعث مقبوضہ کشمیر میں غیر یقینی کی صورتحال قائم ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و تشدد کا سلسلہ بند کرنے کےلئے بھارت پر دباو ڈالے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.