Tuesday, 23 April 2024, 05:02:33 pm
حکومت صنعتی شعبے کے تعاون سے پنجاب کو آلودگی سے پاک کرے گی
December 07, 2018

پنجاب حکومت صنعتی شعبے کے تعاون سے صوبے کو آلودگی سے پاک کرے گی۔

 یہ بات صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے آج لاہور میں پنجاب اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کہی۔

 ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں آٹھ ماحولیاتی لیبارٹریاں کام کررہی ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ حکومت نے دھند پر قابو پانے کےلئے فصلوں کا بھوسہ جلانے اور ٹوسٹروک رکشوں پر پابندی لگادی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ صفائی آلودگی پر قابو پانے کےلئے پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کو پہلے ہی نافذ کیا جاچکا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.