Saturday, 20 April 2024, 03:17:31 pm
غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی لے رہی ہیں، فرخ
December 07, 2018

اقتصادی اور توانائی امور کے بارے میں وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ بعض غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دوسرے ممالک سے کاریں تیار کرنے کی کمپنی، تیل صاف کرنے اور کنوؤں کی کھدائی کی کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کے مواقع کی تلاش کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریںگی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی اقتصادی پالیسیوں پر کام کر رہی ہے جن کے ثمرات جلد سامنے آئیں گے۔

ڈیموں کی تعمیر کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر کی تکمیل پر سات سے آٹھ سال لگیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.