Thursday, 25 April 2024, 05:15:58 pm
زیرتعمیر قومی عجائب گھر کا اگلےسال کےآغازپرافتتاح کیا جائے گا:عرفان صدیقی
December 07, 2017

قومی تاریخ اور ادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ زیر تعمیر قومی عجائب گھر کا اگلے سال کے آغاز پر افتتاح کیا جائے گا۔وہ جمعرات کو اسلام آبادمیں ثقافتی ورثہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے جو ایک ہفتہ جاری رہے گی۔عرفان صدیقی نے کہاکہ تاریخ کومحفوظ بنانا ہمیشہ اقوام عالم کی ترجیح رہی ہے اور عجائب گھر اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ ثقافتی ورثہ نمائش میں مختلف مذاہب سے متعلق نوادرات کی نمائش سے معاشرے میں رواداری کے فروغ اور بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.