Monday, 11 December 2017, 10:14:10 pm
پاکستان امریکہ کےمقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنےکےفیصلےکوتمام فورموں پراٹھائےگا:صدر
December 07, 2017

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کو تمام فورموں پر اٹھائے گا۔وہ جمعرات کو رائے دہندگان کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

صدر نے امید ظاہر کی کہ صورتحال پر غور کے لئے اسلامی تعاون کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا اور اس معاملے پر سخت موقف اختیار کیا جائے گا۔