Saturday, 20 April 2024, 02:01:53 am
پاکستان کی مقبوضہ القدس الشریف کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کر نے کے امریکی فیصلے کی مذمت
December 07, 2017

پاکستان نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ القدس الشریف کو اسرائیل کا نام نہاددارالحکومت تسلیم کر نے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے ۔یہ  بات پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہی گئی ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان امریکی سفارتخانے کو القدس الشریف منتقل کئے جانے کی دو ٹوک الفاظ میں مخالفت کرتا ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی قانون اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان عالمی سطح پر غم و غصے میں برابر کا شریک ہے اور اسے اس فیصلے کے عالمی خصوصاً مشرق وسطیٰ میں امن وسلامتی پر پیداہونے والے اثرات کے پیش نظر گہری تشویش ہے ۔پاکستان نے ترکی کی جانب سے اس سنجیدہ معاملے پر غور کیلئے اگلے ہفتے غیر معمولی نوعیت کا اسلامی سربراہی اجلاس بلانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا ہے ۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کا نوٹس لے او ر عالمی ادارے کے منشور کے مطابق اقدامات کئے جائیں ۔بیان میں امریکہ پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ خطے میں اور دنیا کے دیگر حصوں میں سنگین نتائج کے ممکنہ خطرے سے بچنے کیلئے اپنے فیصلے پر جلد از جلد نظر ثانی کرے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.