Thursday, 28 March 2024, 03:50:47 pm
چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے میں روابط کا ذریعہ بنے گی:احسن
December 07, 2017

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے اقتصادی تعاون ناگزیر ہے۔یہ بات انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان میں آٹھ کروڑ افراد متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے میں روابط کا ذریعہ بنے گی ۔ملاقات کے دور ان دونوں فریقوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کیلئے کوششیں تیز کر نے پر اتفاق کیا ۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اقتصادی راہداری اور اقتصادی امور سے متعلق وزارت داخلہ کی خدمات کوسراہا ۔ادھر وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسداد دہشتگردی فورس کوجدید ہتھیار اور وسائل فراہم کئے جائینگے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.