Thursday, 25 April 2024, 06:49:20 pm

مزید خبریں

 
بھارتی فوج کی طرف سےشہریوں کےہراساں کرنےکےخلاف بانڈی پورہ میں مکمل ہڑتال
December 07, 2017

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کے ہراساں کرنے کےخلاف جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ میں مکمل ہڑتال ہے۔تمام دوکانیں ،کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

ادھر سری نگر میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد دبانے کی کوشش کررہا ہے۔میر واعظ عمر فاروق نےکشمیر کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک اورحساس قراردیا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بے گناہ لوگوں کی شہادتوں کے واقعات استحصال تشدد اور نوجوانوں کو اپاہج بنانے جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سری نگر میں ایک بیان میں اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہےاور انہوں نے یہ امید ظاہر کی کہ کشمیری عوام جلد بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.