Friday, 19 April 2024, 06:28:54 am
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دہشتگردی کا خطہ بنا رکھا ہے:مسعود
December 07, 2017

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سر دار محمد مسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے بین الاقوامی تنظیموں کی فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے انسانی حقوق کمیشن کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔صدر مسعود خان نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دہشتگردی کا خطہ بنا رکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بے گناہ شہریوں کے خلاف ناقابل بیان مظالم کے پیش نظر عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارتی فوجیں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے شہریوں کو بھی شہید کررہی ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.