Tuesday, 23 April 2024, 01:56:15 pm
عالمی تنظیموں اوراداروں کومقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پرتوجہ دینےکی ضرورت ہے:مسعودخان
December 07, 2017

آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعودخان نے کہا ہے کہ عالمی تنظیموں اور اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

یہ بات انہوں نے کیپیٹل ہل کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے امریکی کانگریس کے انسانی حقوق کمیشن کے رہنما ٹام لنٹوس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےمسعود خان نے کمیشن کے رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیرکی ابتر صورتحال کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہاکہ بے گناہ شہریوں کےخلاف ناقابل بیان ظلم و ستم کے بعد عالمی برادری کو بھارت کے زیر تسلط کشمیر کو حساس خطے کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سابق فوجیوں اور پنڈتوں کی کالونیاں بناکر مقبوضہ علاقے میں غیرقانونی آباد کاری کررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.