Thursday, 28 March 2024, 10:47:44 pm
پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، وفاقی وزیر سید امین الحق
November 06, 2020

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی (ایس ایس یو ای ٹی) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی وزارت انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد 5 جی ٹیکنا لوجی متعارف کرائے گی۔ امین الحق نے کہا کہ 5 جی ملک کے لئے معاشی سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی ،لسانی تضادات سے بالاتر ہوکر عوام کی بلا تفریق خدمت کررہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے ایس ایس یو ای ٹی کے وائس چانسلر جاوید انور کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وائس چانسلر کی قیادت میں یونیورسٹی جلد ہی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوجائے گی۔

امین الحق نے اعلان کیا کہ ایس ایس یو ای ٹی سمیت ملک کی کسی بھی یونیورسٹی کو وزارت سے متعلق کسی قسم کا کوئی تعاون درکار ہوگا تو ہم ہرممکن معاونت کریں گے ۔

   
Error
Whoops, looks like something went wrong.