Saturday, 20 April 2024, 04:03:40 pm
جنوبی افریقہ اورآئی سی سی سیکیورٹی ٹیم کاپنجاب سیف سیٹز اتھارٹی کا دورہ، سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ
November 06, 2020

جنوبی افریقہ اورآئی سی سی سکیورٹی ٹیم نے جمعہ کے روزپنجاب سیف سیٹز اتھارٹی کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ پی سی بی کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔ ترجمان کے مطابق سکیورٹی ٹیم کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سیٹز اتھارٹی رائوسردار علی خان اورسی او او محمدکامران خان نے سکیورٹی انتظامات ،ائیر پورٹ وسٹیڈیم روٹس،ہوٹلز،پارکنگ اورپولیس فورس بارے بریفنگ دی گئی،

پاکستان کادورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیو بھی دکھائی گئی،اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے متعلق بھی بتایا گیا،سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سنٹر سے شہر بھر میں نصب کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا،

سکیورٹی ٹیم کواتھارٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل کا معائنہ بھی کرایاگیا ، جنوبی افریقہ اور آئی سی سی سکیورٹی ٹیم نے پنجاب سیف سیٹز اتھارٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، بعد ازاں دورے کے اختتام پر پنجاب سیف سیٹز اتھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی

Error
Whoops, looks like something went wrong.