Friday, 15 November 2019, 07:23:46 am
پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو صحت اور تعلیم کی مثالی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،شہریار
November 07, 2019

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے امور کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عشروں سے لاکھوں افغان پناہ گزین مقیم ہیں۔

انہوں نے آج خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں ویکسین کو محفوظ کرنے کے پہلے مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے اور دنیا بھر میں پناہ گزینوں کے تحفظ اور معاونت کے دیگر اداروں کی تعریف کی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کو صحت اور تعلیم کی مثالی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے صحت کے شعبے میں تاریخی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ویکسین کو محفوظ بنانے کے مراکز سے دس لاکھ سے زیادہ مائیں اور بچے مستفید ہونگے۔