Friday, 15 November 2019, 08:22:20 am
چیئرمین سٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کی وزیراعظم سے ملاقات
November 07, 2019

سٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین ڈاکٹر معید یوسف نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سٹرٹیجک تجزیئے اور منصوبہ بندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے اپنی ترجیح قرار دیا ہے تاکہ ملک میں بہتر پالیسی سازی یقینی بنائی جاسکے۔

سٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل وزیراعظم آفس میں قائم ہے اور اسے وزیراعظم کی جانب سے مکمل اختیارات حاصل ہیں تاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے مینڈیٹ کے مطابق اہم معاملات پر براہ راست تجاویز دی جاسکیں۔ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کا بااختیار ادارہ قائم کرکے اسے براہ راست وزیراعظم ہائوس سے منسلک کیا گیا ہے اس اقدام سے ملک میں زمینی حقائق'طویل مدتی چیلنجز کے حل اور پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔اس سیل کو اہمیت کے حامل مسائل کا تفصیلی تجزیہ کرنے اور اعلیٰ ترین سطح پر مربوط پالیسی فیصلے کرنے میں سہولت دینے کا کا م سونپا گیاہے۔