Wednesday, 20 November 2019, 08:22:44 pm
اقوام متحدہ کا تمام فریقوں پر ایران کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرنے پر زور
November 07, 2019

اقوام متحدہ نے تمام فریقوں پرزوردیاہے کہ وہ معاہدے کے تحت ایران کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہاکہ اقوام متحدہ یورینیم افزودگی کے حوالے سے ایرانی صدر کے اعلان سے آگاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اپنے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ تمام رکن ممالک نے2015ء کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے جو ایٹمی عدم پھیلائواورعلاقائی وعالمی امن وسلامتی کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)