Wednesday, 14 November 2018, 10:40:34 pm
کیپٹن زرغام ضلع مہمند میں دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناتے ہوئے شہید
November 07, 2018

قوم کے ایک اور سپوت نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان قربان کردی ہے۔ کیپٹن زرغام فرید نے ضلع مہمند میں دھماکہ خیز مواد ناکارہ بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ، واقعے میں سپاہی رحمن شدید زخمی ہوگیا۔کیپٹن زرغام فرید کی نماز جنازہ آج شام پشاور میں ادا کی گئی ۔

نمازجنازہ میں دوسروں کے علاوہ خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفورنے شرکت کی۔کیپٹن زرغام غیرشادی شدہ تھے اور ان کا تعلق سرگودھا سے تھا ان کی میت ان کے آبائی گائوں روانہ کردی گئی ہے۔