Tuesday, 23 April 2024, 04:51:15 pm

مزید خبریں

 
برسلزمیں تصویری نمائش،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کےمظالم کی تصویر کشی
November 07, 2018

برسلز میں یورپین پریس کلب میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

 آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر  نے ایک ہفتہ پر مشتمل ‘‘ کشمیر یورپی یونین ویک’’ کا افتتاح کیا۔ نمائش کا اہتمام کشمیرکونسل یورپ نے کیا ہے۔

نمائش میں معروف فوٹو گرافر Cedric Gerbehaye کی تصاویر رکھی گئی ہیں۔

 اس موقع پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ نمائش سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مصائب کو سمجھنے میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پرموجودہ ایک دیرینہ تنازع ہے تاہم ابھی تک اس مسئلے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.