Wednesday, 14 November 2018, 11:20:15 pm
امریکہ کے وسط مدتی انتخابات،ری پبلکن کو سینیٹ،ڈیمو کریٹس کو ایوان نمائندگان میں برتری
November 07, 2018

امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان میں برتری حاصل کرلی ہے جبکہ ری پبلیکنز نے سینیٹ میں اپنی اکثریت برقراررکھی ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 219 اور ری پبلیکنز نے 193 نشستیں حاصل کی ہیں ۔اسی طرح سینیٹ میں ری پبلیکنز نے 51 اور ڈیموکریٹس نے 45 نشستیں حاصل کیں۔ڈیموکریٹس نے کولوراڈو، فلوریڈا ، کینساس ، MINNESOTA ، نیویارک، پنسلوانیا اور ورجینیا میں ری پیبلیکنز کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔امریکہ کے صدر نے اپنے ٹویٹ میں ری یپبلیکنز کو سینیٹ میں اکثریت پر مبارک باد دی ہے۔ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما نینسی پیلوسی نے واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جماعت ملک کیلئے اپنی برتری کو غیرجانبدارانہ ایجنڈے کیلئے استعمال کرے گی ۔