Thursday, 28 March 2024, 09:03:20 pm
سوشل میڈیا چھاتی کے کینسرسے متعلق آگاہی پیداکرنے میں کرداراداکرے:صدر
October 07, 2022

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اور ایوان صنعت و تجارت سمیت معاشرے کے مختلف طبقوں میں چھاتی کے سرطان سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے۔

آج اسلام آباد میں سوشل میڈیا پروفیشنلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بیماری کی جلد تشخیص پر زور دیا تاکہ زندگیاں محفوظ بنانے کے ساتھ میموگرافی کے مہنگے علاج سے بچا جا سکے۔سوشل میڈیا کو طاقتور ذریعہ قرار دیتے ہوئے صدر نے کہا کہ اس کے ماہر افراد کو آگے آنا چاہئے اور چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ایک سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ بیماری کے پھیلائو ، بچائو کی شرح اور دیگر عوامل کو سمجھنے کیلئے قومی سطح پر کینسر رجسٹری تشکیل دی ہے۔خاتون اوّل ثمینہ علوی نے کہا کہ اپنی وسیع رسائی کے تناظر میں ریڈیو پاکستان کا ملک کے کونے کونے میں یہ پیغام پھیلانے میں اہم کردار ہے۔خاتون اوّل نے خواتین کی اکثریت میں چھاتی کے سرطان کی جلد تشخیص کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.