Friday, 19 April 2024, 05:37:10 am
پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی وابستگی اور وسیع وسائل کی ضرورت ہے:مسعود خان
October 07, 2022

سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے عالمی برادری، ترقیاتی شراکت داروں اور دنیا بھر میں مخیر تنظیموں کی طویل المدت وابستگی کی ضرورت ہے۔ میں مقیم مسلم انسانی تنظیموں کے ایک نمائندہ وفدسے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی بڑی تباہی کے بعد تعمیر نو کے لئے برسوں کا عرصہ درکار ہے ۔ وفد میں اسلامک ریلیف یو ایس اے، زکو فانڈیشن، الخدمت فانڈیشن، ہیلپنگ ہینڈ یو ایس اے، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ اور دیگر ادارے شامل تھے ۔ سفیر پاکستان نے پاکستان میں امداد اور بحالی کی سرگرمیوں میں انتھک کوششوں اور فراخدلی سے تعاون کرنے پر امریکہ میں مقیم مسلم انسانی تنظیموں کے فعال کردار کی تعریف کی حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فوری ضروریات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ نکاسی آب، پانی صاف کرنے کے پلانٹس، کمبل، بستر اور گرم کپڑے بے گھر ہونے والی آبادی کی مشکلات کو دور کرنے میں مدد گار ہوں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ، امریکی حکومت، امریکی کانگریس ، سینیٹ کے اراکین ، عالمی سطح پر شہرت یافتہ شخصیات اور انٹرنیشنل میڈیا کا سیلاب متاثرین سے اظہار یک جہتی کرنیاور عالمی سطح پر ان کی مشکلات کواجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اپنی گفتگو میں وفد نے کہا کہ امریکہ میں مقیم تقریبا  پینتیس لاکھ مسلمان پاکستان میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور سیلاب زدگان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے امریکن مسلم ہیومینٹیرین فورم کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ امریکی تنظیمیں اور فلاحی ادارے بھی امدادی سرگرمیوں میں دل کھول کر تعاون کر رہے ہیں۔سفیر پاکستان مسعود خان نے وفد کی کوششوں اور فراخدلانہ تعاون پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ امریکہ کی معروف کمپنیوں، کارپوریٹ اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی امدادی سرگرمیوں میں شراکت داری کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔مسعود خان نے شرکا پر زور دیا کہ وہ کمیونٹی رہنماوں ، رائے سازوں اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کی توجہ اس جانب دلائیں کہ وہ سیلاب سے متاثرہ آبادی کے لیے خاص طور پر بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے کے دوران زیادہ سے زیادہ تعاون کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.