Thursday, 25 April 2024, 01:05:56 am
مسلم لیگ ن کی قیادت کا سیلاب سے متاثرہ افراد کی مکمل بحالی تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
October 07, 2022

File Photo

پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت نے متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک پورے جذبے کے ساتھ کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اس عزم کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایک پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس نے متاثرین سیلاب کی امداد اور بحالی کیلئے حکومتی اداروں خاص طور پر مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔سینئر قیادت نے پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی طرف سے اسلام آباد پر دھاوا بولنے کے منصوبے کی مذمت کی اورفیصلہ کیا کہ شر پسندوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔شرکاء نے کہا کہ یہ عناصرملک میں سیاسی عدم استحکام اور افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان عناصر نے اس سے قبل پاکستان کو دیوالیہ بنانے کی سازش کی معیشت کو تباہ کیا اداروں پر حملے کئے قومی اداروں کے اعتماد کو متاثر اور شہداء کے خلاف جعلی مہم شروع کی۔شرپسند عناصر نے پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کے دوست ملکوں اور سائفر کے نام پر ملک کی سلامتی کے خلاف سازش کی اور اب یہ سازشی لانگ مارچ کے نام پر متاثرین سیلاب اور ملکی معیشت کی ترقی کے خلاف جمع ہو رہے ہیں۔اجلاس کے شرکاء نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں بہتری سٹاک مارکیٹ میں استحکام اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.