Sunday, 17 January 2021, 05:44:04 pm

مزید خبریں

 
قانون ساز اسمبلی کی بھارت کے غیر قانونی اقدامات،محاصرے وحراستی اقدامات کی مذمت
October 06, 2020

آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے اپنے خصوصی اجلاس میں متفقہ طور پر متعدد قراردادوں کی منظوری دی ہے جن میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات اور محاصرے اور حریت رہنمائوں اور کارکنان کی غیر قانونی حراست کے اقدامات کی مذمت کی گئی ہے۔
قراردادیں مختلف ارکان نے پیش کیں اور بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کو ایک سال سے زائد عرصے سے ان کے گھروں میں پابند کرکے ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔
ایوان نے ریاست جموں وکشمیر میں غیر ریاستی ہندوئوں کی آبادکاری کی بھی مذمت کی۔
قراردادوں میں ایوان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری سے جموں وکشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے اور بھارتی مظالم کی روک تھام کی اپیل کی۔
ایوان نے اقوام متحدہ سے پانچ اگست 2019 کے اقدامات کو منسوخ کرنے اور کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی۔
 

Error
Whoops, looks like something went wrong.