Wednesday, 24 April 2024, 02:23:17 am
تجزیہ کاروں نے وزیراعظم کے چین کے دورے کے دوران کشمیر کے مسئلے کو اہم ترجیح قراردیا
October 07, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورے کے دوران کشمیر کے مسئلے کو اہم ترجیح قراردیاہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالا ت حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کرنی چاہیے۔انہو ں نے کہاکہ چین نے کشمیرکے مسئلے سمیت تمام علاقائی تنازعات پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پانچ اگست کے اقدام کے بعد ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں عمران خان کا چین کادورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین ڈاکٹر خرم اقبال، ڈاکٹر سید فاروق حسنات، ڈاکٹر زاہد انور خان، ڈاکٹر ظفرنواز جسپال، دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈیئر Said نذیر ، حریت رہنما شمیم شال اور ولید رسول شامل تھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.