Friday, 18 October 2019, 10:53:21 am
وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ موثر طور پر پیش کیا،فیاض الحسن چوہان
October 07, 2019

پنجاب کے کالونیوں کے وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ موثر طورپر پیش کیا ہے ۔انہوں نے پیر کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے بین الاقوامی فورم پرنریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔