Saturday, 20 October 2018, 12:24:28 am
سندھ ،15اکتوبر سے انسداد خسرہ مہم شروع
October 07, 2018

File photo

سندھ کا محکمہ صحت اس ماہ کی پندرہ تاریخ سے صوبہ بھر میں انسداد خسرہ مہم شروع کر رہا ہے جو دو ہفتے جاری رہے گی۔محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کراچی کو بتایا کہ مہم کے دوران نو ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران سندھ کے 29 اضلاع اور 1123 یونین کونسلوں میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔