Saturday, 20 October 2018, 12:53:32 am
وزیراعظم کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا گیا،شاہ فرمان
October 07, 2018

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بات خواتین کے مختلف کالجوں کی طالبات کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا اور خیبرپختونخوا کے گورنر سے ملاقات کی۔طالبات نے وزیراعظم کے فیصلے کو سراہا اور ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر خیبرپختونخوا کے گورنر کا شکریہ ادا کیا۔