Tuesday, 11 December 2018, 12:21:15 am
عالمی بیچ ریسلنگ چمپئن شپ،انعام بٹ سونے کا تمغہ جیتنے میں کامیاب
October 07, 2018

بین الصوبائی رابطے کی وزیرڈاکٹر فہمیدہ مرزانے عالمی بیچ ریسلنگ چیمپن شپ میں کامیابی حاصل کرنے پر پاکستانی پہلوان انعام بٹ کو مبارک باد دی ہے ۔پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے فائنل میں جارجیا کے IRAKLI MTSITURI   کو شکست دے کر ایک بار پھر سونے کاتمغہ جیتا ہے۔انہوں نے اس سال آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں دولت مشترکہ کھیلوں میں فری سٹائل ریسلنگ میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا  ۔