Thursday, 18 April 2024, 06:35:50 am
کراچی تا پشاور دوطرفہ پٹڑی ایم ایل ون منصوبے کےٹینڈرزہفتےکوجاری کرنےکی تیاری
September 07, 2020

پاکستان ریلویز نےچین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کے کراچی تا پشاور دوطرفہ پٹڑی مین لائن ون منصوبے کے ٹینڈرز ہفتے کو جاری کرنے کی تیاری کرلی۔

 محکمے کے ایک اہلکار کے مطابق چونکہ اس منصوبے کی لاگت اور تعمیر سی پیک کے تحت کی جائے گی لہٰذا ٹینڈرز چینی فرموں کی دلچسپی حاصل کرنے تک محدود ہوں گے۔

 ایم ایل ون منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ تین پیکیجز پر مشتمل ہے، پیکیج ون کے تحت لالہ موسیٰ اور لاہور، لاہور اور ملتان اور نواب شاہ اور روہڑی کے درمیان موجودہ پٹڑیوں کو تبدیل اور بہتر کیا جائے گا۔

 پیکیج ٹو لالہ  موسیٰ تاراولپنڈی، نوشہرہ تا پشاور اور حیدر آباد تا کراچی سیکشنز کی بہتری پر مشتمل ہوگا جبکہ پیکیج تھری میں ملتان ،خانیوال تا سکھر مین لائن کے باقی حصوں کی بہتری شامل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.