Friday, 20 September 2019, 11:14:46 am
پشاورمیں بڑے پیمانےپرڈینگی کےمرض کےپھیلنےسےمتعلق سوشل میڈیا کی رپورٹ مسترد
September 07, 2019

خیبرپختونخوا کی حکومت نے پشاور میں بڑے پیمانےپرڈینگی کے مرض کے پھیلنے سے متعلق سوشل میڈیا کی رپورٹ مسترد کردی ہے ۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق اس سال ڈینگی سے موت واقع ہونے کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ۔انہوں نے کہاکہ پشاور میں گزشتہ دو ماہ کے دوران دو ہزار 600سے زائد مریضوں کے ڈینگی کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے چار سو آٹھ مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ۔ترجمان نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور ڈینگی کے کیسز کی شرح 20 سے کم ہوکر پانچ فیصد رہ گئی ہے ۔