Monday, 18 November 2019, 10:59:43 am
وزیراعلیٰ کا عوام کو بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر غور
September 07, 2019

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی تزئین وآرائش کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

وہ ہفتہ کے روزکوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدات کررہے تھے جس میں صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کو بنیادی شہری سہولتوں کی فراہمی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کوئٹہ شہر کی بہتری ، تجاوزارت کے خاتمے، ایئر پورٹ روڈ کی صفائی ستھرائی اور شہر کے سبزہ زاروں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔